Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بلوچستان میں عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ اسلام آبادبلوچستان میں عبدالرزاق ایڈووکیٹ کےقتل کیس میں آئی جی بلوچستان نےتحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ۔ایف آئی ار کے مطابق مقتول کو چیئرمین پی ٹی ائی کے خلاف آرٹیکل چھ کی درخواست دینے کی وجہ دھمکیاں دی جا رہی تھیں،تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سے 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بنائی گئی۔ جے آئی ٹی کی اب تک 8 میٹنگز ہو چکی ہیں،جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا،19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت چار ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مقتول کی اہلیہ، دو بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔اب تک چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے،متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے،کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔