کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور گزشتہ روز کی قیمت برقرار رہی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی اور قیمت 4,150 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,200 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کونسل کے نومنتخب چار ارکان سے حلف لے لیا















