سوات (اے بی این نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زیرِ زمین 185 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی بعض شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا سانحہ پمز پر اہم اجلاس طلب، بڑے فیصلے متوقع















