اہم خبریں

کن ممالک میں مکمل سورج گرہن ہوگا؟ ناسا کی پیشگوئی سامنے آگئی

کن ممالک میں مکمل سورج گرہن ہوگا؟ ناسا کی پیشگوئی سامنے آگئی

امریکا (اے بی این نیوز) دو سال بعد ایک بار پھر مکمل سورج گرہن کا خوبصورت نظارہ دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم اس بار یہ فلکیاتی واقعہ کئی حوالوں سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بار مکمل سورج گرہن کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ کچھ علاقوں میں لوگ غروب آفتاب کے وقت مکمل گرہن دیکھ سکیں گے جو کہ انتہائی نایاب اور دلکش نظارہ ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق 12 اگست کو مکمل سورج گرہن دنیا کے محدود علاقوں سے ہی نظر آئے گا۔ گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی سپین اور پرتگال کے محدود علاقے کے رہائشی مکمل سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔

یہ منظر اسپین میں اور بھی منفرد ہوگا کیونکہ مکمل سورج گرہن وہاں غروب آفتاب کے وقت ہوگا جو آسمان پر ایک یادگار منظر پیش کرے گا۔

اس کے علاوہ جزوی سورج گرہن یورپ کے بیشتر ممالک اور شمالی افریقہ کے کئی علاقوں میں نظر آئے گا۔

روس بھی ان منفرد ممالک میں شامل ہے جہاں سورج گرہن مختلف اوقات میں نظر آئے گا۔ ملک کے غیر آباد جزیرہ نما تیمر میں جزوی گرہن کا آغاز طلوع آفتاب کے ساتھ ہوگا جب کہ دوسری جانب روس میں بھی یہی جزوی گرہن غروب آفتاب کے وقت نظر آئے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا مشاہدہ کئی سالوں بعد ممکن ہے، یہی وجہ ہے کہ فلکیات کے شوقین افراد کے لیے 12 اگست کو ہونے والا سورج گرہن غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز رات 10 بجکر 34 منٹ پر ہوگا، مکمل گرہن 12 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جب کہ یہ فلکیاتی تماشا 2 بج کر 58 منٹ پر ختم ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:دو بسوں کے درمیان المناک تصادم،جانی نقصان کی اطلاعات

متعلقہ خبریں