واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے چوتھی بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ آپ کے لیے بڑی خبر ہو سکتی ہے لیکن وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ چوتھی بار صدارتی انتخاب میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت کا تقریباً نصف مکمل کر چکے ہیں، امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے سیکشن ون کے مطابق کوئی بھی شخص دو بار سے زیادہ صدر منتخب نہیں ہو سکتا۔
اس لیے لوگوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف تیسری بار بلکہ چوتھی بار بھی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی کے سرکاری نرخ نظرانداز، صارفین پر اضافی بوجھ















