اہم خبریں

ایل پی جی کے سرکاری نرخ نظرانداز، صارفین پر اضافی بوجھ

ایل پی جی کے سرکاری نرخ نظرانداز، صارفین پر اضافی بوجھ

کراچی (اے بی این نیوز) ایل پی جی مافیا نے سرکاری نرخوں کو نظر انداز کر دیا۔

شہر میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم گیس 350 سے 380 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ایل پی جی مافیا بے لگام ہو چکا ہے اور سرکاری قیمت سے 140 روپے فی کلو مہنگی گیس فروخت کر رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کو روکا جائے اور ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں‌:ایل پی ایل میں نیا تنازع،شاہین آفریدی برہم

متعلقہ خبریں