اہم خبریں

ایکشن کمیٹی کے معاملے پر وزیراعظم کا سخت مؤقف سامنے آگیا

ایکشن کمیٹی کے معاملے پر وزیراعظم کا سخت مؤقف سامنے آگیا

مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ سیاست کے نام پر انتشار پھیلانے والوں سے مزید مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ریاست میں انتشار پھیلانے والے عناصر کا اصل درد کیا ہے یہ بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، مخصوص سیاسی گروہ اور ٹرول آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں، آتش زنی اور فسادات کرانے والے عناصر طالبان اور غیر ملکیوں کے حامی ہیں، سیاست کے نام پر انتشار پھیلانے والوں سے مزید مذاکرات نہیں ہوں گے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ ماضی میں جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات کے گواہ ہیں، غیر سیاسی اور غیر پارلیمانی گروپ نے بار بار کوشش کے باوجود مذاکرات کی میز پر آنے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ پر ہیں، ریاست پر حملہ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ریاست پرامن احتجاج کا حق دیتی ہے لیکن بلیک میلنگ کی کبھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فیصل ممتاز راٹھور نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر انسانی اور سیاسی حقوق اور مراعات میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے بہت آگے ہے، بجلی اور آٹے کی سستی قیمتوں کی مثال دیکھ کر منافقین کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
مزید پڑھیں‌:بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ کیس، ماریشس میں 45 لاکھ ڈالر کے اکاؤنٹس منجمد

متعلقہ خبریں