اہم خبریں

سفارتی محاذ پر بڑی پیش رفت، وزیراعظم سےمحسن نقوی کی ملاقات

سفارتی محاذ پر بڑی پیش رفت، وزیراعظم سےمحسن نقوی کی ملاقات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ایران امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے لاہور میں محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج تہران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ محفوظ

متعلقہ خبریں