اہم خبریں

مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ محفوظ

مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ محفوظ

مظفرآباد (اے بی این نیوز) سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے صدارتی ریفرنس میں اٹھائے گئے آئینی سوالات پر عدالتی معاونین اور فریقین کے دلائل سنے۔

راجہ سجاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرٹیکل 33 کے تحت اسمبلی کو مکمل قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، اے پی سی مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر اپنی رائے واضح کر چکی ہے۔

عدالت نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر ہائی پاور کمیٹی میں غور کیا جانا چاہیے تھا۔

عدالت میں وفاقی کمیٹی اور جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے بھی پیش کیے گئے۔ بیرسٹر ہمایوں نواز، راجہ صداقت حسین اور سردار عبدالرازق نے بھی قانونی نکات پر دلائل دیئے۔ سپریم کورٹ کے ڈویژن بنچ نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر کے صدر کو ہدایت جاری کی کہ وہ کل اپنی آئینی رائے سے آگاہ کریں۔
مزید پڑھیں‌:شوبز حلقوں میں غم کی لہر، لیجنڈری اداکار کی بیٹی کا انتقال

متعلقہ خبریں