اہم خبریں

بجٹ 2026 پر بڑی پیش رفت، اہم سیاسی مشاورت متوقع

بجٹ 2026 پر بڑی پیش رفت، اہم سیاسی مشاورت متوقع

اسلام آباد (اے بی این نیوز) صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد وفاقی بجٹ پر مشاورت کے لیے آج حکومتی ٹیم سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور حکومتی ارکان کے درمیان آج ہونے والے اجلاس میں ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شامل ہوں گے جب کہ حکومتی ٹیم کی قیادت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔ حکومتی ٹیم میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر ارکان بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ برائے سال 2026-27 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایکشن کمیٹی کے معاملے پر وزیراعظم کا سخت مؤقف سامنے آگیا

متعلقہ خبریں