کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 12 ہزار 489 روپے کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 11,240 روپے کمی کے ساتھ 389,772 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 124 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 328 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1469 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1323 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:سفارتی محاذ پر بڑی پیش رفت، وزیراعظم سےمحسن نقوی کی ملاقات















