اہم خبریں

بلاول بھٹو نے پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا

کوئٹہ (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پیپلز ایئر ایمبولینس(People’s Air Ambulance) اور بے نظیر ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔

پیپلز ایئر ایمبولینس بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں مریضوں کی فوری طبی امداد اور ہنگامی منتقلی کے قابل بنائے گی۔

ایمبولینس میں جدید طبی آلات، آکسیجن سسٹم اور مانیٹرنگ مشینیں نصب کی گئی ہیں جبکہ نومولود بچوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے خصوصی انکیوبیٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم شہریوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ کے پاس وسائل نہیں ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کا علاج نہیں ہو سکتا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:حکومت کا بڑا اقدام، بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے بڑی خوشخبری

متعلقہ خبریں