اہم خبریں

حکومت کا بڑا اقدام، بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(رضوان عباسی )وفاقی حکومت نے کفالت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو دی جانے والی سہ ماہی مالی امداد میں 24.14 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اے بی این نے اس حوالے سے تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت لاکھوں مستحقین کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری قرار دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کفالت پروگرام کی سہ ماہی رقم 14 ہزار روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے، جس پر عمل درآمد جنوری 2027 سے کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے اس فیصلے سے متعلق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک کفالت پروگرام میں مزید 2 لاکھ مستحق خاندانوں کو شامل کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی مستحق خاندانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور یہ تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ کم آمدنی والے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹرمپ کا چین کے ساتھ ایران کے معاملے پر مشترکہ مؤقف سامنے آگیا

متعلقہ خبریں