اہم خبریں

ٹرمپ کا چین کے ساتھ ایران کے معاملے پر مشترکہ مؤقف سامنے آگیا

بیجنگ (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ(Donald Trump )نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ Iran کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ان کی اور چینی صدر شی جن پنگ (Xi Jinping) کی مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

بیجنگ میں سربراہی اجلاس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک آبنائے ہرمز( Strait of Hormuz )کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران بحران سے متعلق کئی ایسے معاملات حل کیے گئے ہیں جنہیں دیگر حل نہیں کر سکے تھے۔

امریکی صدر نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کو خبردار کیا کہ اگر تہران نے ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھیں تو امریکا دوبارہ براہِ راست فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران یا تو معاہدہ کرے یا پھر سنگین نتائج کا سامنا کرے۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور افہام و تفہیم میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹیجک استحکام کے نئے فریم ورک پر بھی اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ریکٹر نسٹ کی بطور نیشنل چیئر برائے مصنوعی ذہانت و روبوٹکس تعیناتی

متعلقہ خبریں