اہم خبریں

ریڈ زون اوپن، ٹریفک پابندیاں ختم، شہریوں کے لیے بڑی سہولت

وفاقی دارالحکومت میں اہم پیش رفت کے تحت سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون (    RedZone  )کے اطراف عائد ٹریفک پابندیاں (     TrafficUpdate,  )ختم کر دی گئی ہیں، جس کے بعد شہریوں کی آمدورفت معمول پر آ گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں نے جس صبر اور تعاون کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔

تیل تنصیبات کے خلاف کارروائی پر چار گنا جواب دیا جا ئیگا،ایرانی توانائی حکام

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حمایت نے نہ صرف مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا بلکہ خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کو بھی کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

نائب وزیر اعظم کے مطابق حکومت امن کے مقاصد کے لیے پرعزم ہے اور عوامی تعاون اس عمل میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

فیصلے کے بعد ریڈ زون اور سیرینا ہوٹل کے اطراف ٹریفک بحال ہو گئی ہے جبکہ سیکیورٹی صورتحال بھی معمول پر آ رہی ہے، جس سے روزمرہ سرگرمیوں میں بہتری متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں