اہم خبریں

امریکی صدر کا بڑا بیان، ایران سے کامیاب مذاکرات پر اہم پیش رفت سے آگاہ کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔امریکی صدر (       trump )نے ایران سے متعلق گفتگو میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور حالات بہتر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران(    Iran,   ) بات چیت کرنا چاہتا ہے تو وہ براہ راست رابطہ کر سکتا ہے، اب مزید مشاورت فون کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے کچھ مذاکرات کار سمجھدار ہیں جبکہ کچھ نہیں، تاہم امید ہے کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایران کے معاملے پر نیٹو ان کے ساتھ نہیں تھا۔جوہری پروگرام کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی نیوکلیئر سرگرمیوں کو آئندہ مذاکرات کا حصہ بنایا جائے گا، تاکہ اس معاملے کا دیرپا حل نکالا جا سکے۔

ڈرون حملہ، اسرائیلی فوج کو جانی نقصان، جانئے مزید زخمی کتنے ہو ئے

وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملہ آور ایک بیمار شخص تھا جسے فوری طور پر روک دیا گیا، اور اس کے خاندان کو بھی اس کے مسائل کا علم تھا۔ صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ محفوظ بال روم جیسے منصوبے کیوں ضروری ہیں۔امریکی صدر کے ان بیانات کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے اور سفارتی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں