حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوج پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ جنوبی لبنان کے سرحدی ( Hezbollah, Israel, Lebanon, DroneAttack,Conflict,News
آئندہ چند گھنٹے اہم،بریکنگ نیوز آرہی ہے، اہم شخصیت کی آمد متوقع ،جا نئے کون
)علاقے میں کیا گیا جہاں اسرائیلی فوج کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حالیہ جنگ بندی کے بعد ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے، جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی کے باعث کسی بھی بڑے تصادم کا خدشہ برقرار ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔















