اہم خبریں

ایرانی وفد نے اپنا مؤقف واضح کر دیا،مکمل تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں ایرانی وفد نے انہیں مذاکرات کے حوالے سے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے جامع اور مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد گزشتہ شب اسلام آباد پہنچا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:ایران کے نائب صدر کا اہم اعلان سامنے آگیا،جانیے تفصیلات

متعلقہ خبریں