تہران (اے بی این نیوز) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ دشمن نے پل تباہ کر دیے، وہ نہیں جانتے تھے کہ ایرانی عوام دراڑیں ٹھیک کرنا جانتے ہیں۔
تہران سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ شہر کے تعمیراتی سامان بیچنے والے سیمنٹ اور مارٹر کے ساتھ تعمیر نو کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف کنکریٹ اور سٹیل سے تعمیر نہیں ہے، یہ قوم حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس جذبے کے ساتھ ہم ایران کو پہلے سے بھی زیادہ شاندار بنائیں گے۔
ایرانی نائب صدر نے مزید کہا کہ دشمن نے پلوں کو تباہ کیا، وہ نہیں جانتے تھے کہ ایرانی عوام دراڑ کو ٹھیک کرنا جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بینک آف خیبر میں گورننس بحران؟ میٹنگز ہو رہی ہیں، فیصلے نہیں















