جہلم(اے بی این نیوز) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 19 اپریل کو صبح 10:45 بجے جہلم میں اسلامی سکالر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔
جی ٹی ایس چوک میں واقع قرآن ریسرچ اکیڈمی کے باہر فائرنگ ۔واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک پولیس ملازم زخمی۔مسلحہ حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔
نامعلوم حملہ آور کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔حکام نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہنگامی انتظامات، مہمانوں کو قبل از وقت چیک آؤٹ کی ہدایت















