اہم خبریں

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہنگامی انتظامات، مہمانوں کو قبل از وقت چیک آؤٹ کی ہدایت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل کی جانب سے مہمانوں کو جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک اہم سرکاری تقریب کے انعقاد کے باعث ہوٹل کو فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ہوٹل کا معمول کا چیک آؤٹ وقت دوپہر 12 بجے ہوتا ہے، تاہم مہمانوں کو سہولت دیتے ہوئے چیک آؤٹ کا وقت بڑھا کر سہ پہر 3 بجے تک کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ہوٹل کو سرکاری تقریب کے لیے مختص کر دیا جائے گا۔

ہوٹل انتظامیہ نے مہمانوں کو پیش آنے والی ممکنہ مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ضرورت پڑنے پر متبادل رہائش کے انتظام میں بھی مدد فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع مذاکرات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطحی وفود کی آمد کے پیش نظر دارالحکومت میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ حساس علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں علاقائی صورتحال، سیکیورٹی امور اور باہمی تعلقات کے اہم نکات زیرِ بحث آنے کا امکان ہے، جبکہ یہ بات چیت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے ایران جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھاسکتا،مسعود پزشکیان

متعلقہ خبریں