Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسلام آبادہائیکورٹ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بعد اسلام آباد کے مزید 2حلقوں کے نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری کے بعد مسلم لیگی امیدوار انجم عقیل اور آئی پی پی کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کبخلاف شعیب شاہین، علی بخاری و دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے دلائل دیئے کہ الیکشن کی رات 12 بجے تک میرے پاس 380 فارم 45 آئے ۔ آر او کے دفتر گیا تو میرے فارم طارق فضل چوہدری کے کھاتے میں ڈال رہے تھے اور طارق فضل چوہدری کے ووٹ میرے کھاتے میں ڈالے جارہے تھے

میں‌ بمشکل ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچا اور کہا کہ اگر غلطی ہے تو اسے درست کر لیں، ریٹرننگ افسر نے دبے لفظوں میں مجھے کہا کہ یہاں سے چلے جاؤ ورنہ نکال دینگے، فارم 45 پر ریٹرننگ افسر کے دستخط موجود ہیں، الیکشن نتائج کے بعد دو فارم 47 جاری کردئیے گئے تھے، عثمان اشرف حلقہ این اے 47 کے آر او تھے۔

ہائیکورٹ نے تمام درخواستوں کی سماعت کے بعد حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل، این اے 47 سے لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے آئی پی پی کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل کر دیئے۔