اسلام آباد(زمان مغل سے)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام جماعتوں کو عوامی معلوماتی پلیٹ فارمز سے دفعہ 144 کے نافذ العمل ہونے کی بابت آگاہ کیا جاچکا ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
خواتین اور 18 سال سے کم۔عمر بچے ایف نائن پارک اور ایف سکس کی طرف صبح 10 بجے سے 1 بجے دوپہر تک جانے سے گریز کریں۔ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حکمت عملی تیار کر لی۔اسلام آباد کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کرنے کا فیصلہ،پولیس زرائع اسلام آباد کی مقامی قیادت اور کارکنان کی فہرست بھی تیار کر لی گئیں، پولیس زرائع احتجاج کی صورت میں ریڈ زون میں رینجرز تعینات کی جائیگی،پولیس زرائع پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی احتجاج کی درخواست گزشتہ روز ڈی سی اسلام آباد نے مسترد کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں حکومت سازی ، نئی کابینہ میں شامل وزراء وعہدیداروں کے نام سامنے آگئے
الیکشن میں دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاج کی تیاریاں، سی ڈی اے اور انتظامیہ نے پریس کلب کے سامنے موجور گراونڈ میں گہری کھدائی کر دی۔تحریک انصاف نے ایف نائن پارک سے نیشنل پریس کلب تک احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔پریس کلب کے باہر ممکنہ دھرنا دئیے جانے کے پیش نظر کھدائی کی گئ۔اس سے قبل تمام احتجاج اسی گراونڈ میں ہوتے تھے















