اہم خبریں

سلمان اکرم راجہ کی کامیابی ،عون چوہدری کی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سلیمان اکرم راجہ کی بڑی کامیابی ، الیکشن کمیشن نے عوان چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ،جبکہ سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 128 سے ن لیگی حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ڈی جی لا ء الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو نوٹیفکیشن کی واپسی کا یقین دلادیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب وزیراعظم کے امیدوار نامزد ، اسد قیصر کو دیگر سیاسی قیادت کو منانے کا ٹارگٹ مل گیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مخالف امیدوار اور درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کو ہدایت دی کہ آپ کی درخواست الیکشن کمیشن کے پاس زیر التوا ہے وہاں جائیں۔ عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل کو الیکشن کمیشن کے سامنے کیس رکھنے کی ہدایت دی۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ غلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی اس وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لے لیا، سلمان اکرم راجہ کی درخواست سن کر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔ حلقہ این اے 128 لاہور کے تمام 433 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق عون چوہدری نے سلمان اکرم راجا کو شکست دی، انہوں نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مقابل پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجا نے ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لیے۔

متعلقہ خبریں