کراچی ( اے بی این نیوز) سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا ہے جس میں فائرنگ کے تبادلےمیں 2 دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب گل یوسف عرف طورشامل ہے، گل یوسف کےسرکی قیمت25لاکھ مقرر تھی،مقامی لوگوں نے علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا.بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔















