سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات بے بنیاد، پاکستان میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں، امریکہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھاکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے،امریکہکا پاکستان میں حکومتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں، امریکہ کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔امریکہ پاکستان میں شفاف الیکشن کا خواہاں ہے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں، ہم پاکستان کو نہیں کہہ سکتے کہ انتخابات کیسے کرائے جائیں۔انہوں نے کہا پاکستان یا دنیا میں کسی پارٹی یا اُمیدوار کی حمایت نہیں کرتے، چاہتے ہیں پاکستان کے آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہے، جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکہ چاہتا ہےکہ انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی کسی ایک امیدوار یا پارٹی کو اہمیت نہیں دیتا، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کروائے، پاکستان میں جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔