اہم خبریں

آسٹریلوی پادری نے 45سال بعد چرچ چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا

میلبرن(نیوزڈیسک) آسٹریلوی پادری کی اچانک تقدیر بدل گئی ۔ گولڈ ڈیوڈ نے اپنی زندگی کے 45 سال چرچ میں گزارنے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے والے نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا۔ گولڈ ڈیوڈ کا آسٹریلوی عیسائی برادری میں معتبر پادری کی حیثیت سے مقام حاصل تھا۔سابق پادری نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے۔ اسلام قبول کرنے کی خبر نےگولڈ ڈیوڈز کے قریبی ساتھیوں اور ان کے چاہنے والوں کو حریت زدہ کردیا۔اسلام کیوں قبول کیاَنومسلم عبدالرحمن کی اصل محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔

متعلقہ خبریں