اہم خبریں

کاغذات نامزدگی فیصلوں پر اپیلیں پیر سے دائر کی جائیں گی

لاہور ( نیوزڈیسک )الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن شیڈول کے بعد امیداروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانےکے بعد منظوری اور مسترد کئے جانے کادوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف الیکشن ٹریبونلز میں بروز پیر اپیلیں دائر کی جائیں گی۔ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل کل سے 3 جنوری تک جاری رہے گا۔ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10جنوری تک فیصلہ کریں گے ۔ امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لیں گے۔انتخابی نشان 13 جنوری کو الاٹ کئے جائیں گےجبکہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔ملک بھر کے اضلاع میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دی ، ان فہرستوں میں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانیوالوں میں ملک کی کئی بڑی سیاسی شخصیات بھی شاملہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور پنجاب کی سابق وزیر یاسمین راشد، اختر مینگل، فواد چودھری اور انکی اہلیہ حبا فواد،اعظم سواتی ، ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا اور انکے بیٹے کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے ۔جبکہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور صادق سنجرانی سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

متعلقہ خبریں