کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع آوران کے علاقے ماشکی میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کیمطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا علاقے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔علاقے میں دہشتگردی خاتمے کیلئےسینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔















