اہم خبریں

میرعلی ،پاک فوج کا گرینڈ آپریشن،مطلوب دہشتگرد سمیت 5 ہلاک

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاک فوج کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میںگرینڈ آپریشن،دوران آپریشن 5 دہشتگردہلاک۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ، مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں