کرونا پھر سراٹھانے لگا، مزید 2 افراد جاں بحق، 15 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، پندرہ افراد کی حالت تشویشناک ، مختلف ہسپتالون میں زیرعلاج ہیں۔نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 19 ٹیسٹ کیے گئے ،جن میں سے کورونا کے 42 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 2 افراد انتقال کرگئے۔این آئی آیچ کا کہنا ہے کہ کورونا کے 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت