ملک بھر میں ادویات کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ادویات کے را میٹریل کے مہنگا ہونے سے ملک بھر میں ادویات کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے بیشتر ضروری انسانی زندگی بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہیں زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت ادویات کی قلت کا بڑا بحران سامنے آنے کا خدشہ ہے ناں صرف عام مارکیٹ بلکہ سرکاری ہسپتالوں کو بھی ادویات کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے زرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات خریداری میں حصہ لینے والی نجی فارما سوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کے ورک آرڈر لینے سے ہی انکار کر دیا ہے اور فارما سوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کے ورک آرڈر ناں لئے گئے تو ہسپتالوں کے لئے ادویات خریداری کا عمل رک جائے گا اس بارے میں فارما سوٹیکل کمپنیوں کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ ادویات کا را میٹریل ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مزید مہنگا ہو گیا ہے اور ایسی صورتحال میں ادویات کی تیاری پر مزید اخراجات آئیں گے لیکن ڈریپ کی جانب سے ادویات کے نرخوں میں نظر ثانی نہےں کی گئی ہے اور جب تک ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہےں دی جائے گی تب تک ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کا ادویات کی تیاری کرنا مشکل ہو گا۔

کیٹاگری میں : صحت