کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، 11مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد (اے بی این نیوز)قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 978کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 978کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 37 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.74فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت