اہم خبریں

کراچی میں پراسرار بخار سے 16بچوں سمیت 19 افراد انتقال کرگئے

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں پراسرار بخار سے دو ہفتوں کے دوران سولہ بچوں سمیت 19 افراد انتقال کرگئے۔کراچی کے ضلع کیماڑی کے محمد علی لغاری گوٹھ میں پراسرار اموات سامنے آئی ہیں جس میں 2 ہفتوں کے دوران 16 بچوں سمیت 19 افراد بخارکے باعث انتقال کرگئے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق 30 سے 35 بچے اب بھی بیمار ہیں، انہوں نے بتایا کہ فیکٹریوں کے دھویں کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ضلعی ہیلتھ آفیسر کیماڑی ڈاکٹر عارف کا کہنا ہے کہ اموات کی وجوہات جاننےکی کوشش کررہے ہیں، سیمپلز لینے کیلئے کیمپ قائم کرکے ڈاکٹر کو تعینات کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ 2 بچوں کی اموات خسرہ سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں