اہم خبریں

کورنا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 48 فیصد تک پہنچ گئی،اموات میں کمی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کورنا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 48 فیصد تک پہنچ گئی،اموات میں کمی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 416 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0 اعشاریہ 48 فیصد رہی ہے اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں