Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ناصر آباد واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل سے علاقے کے عوام کا صاف پانی کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ مستقل طور پر حل ہوگا،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت(اے بی این نیوز ِ   )وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے رٹو میں 5 کلو میٹر لنک روڑ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سیکریٹری تعمیرات صفدر خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رٹو لنک روڑ کی تعمیر علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اس روڑ کی تعمیر سے نہ صرف مواصلاتی رابطے بہتر ہونگے بلکہ بنجر زمینوں سے سٹرک منسلک ہونے سے آبادکاری اور قابل کاشت بنانے میں مدد ملے گی اور سینکڑوں گھرانے زرعی اجناس اور پیداوار کو منڈی تک پہنچاکر خود کفالت کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بعد ازاں ناصر آباد واٹر سپلائی سکیم کا بھی افتتاح کردیا۔ اس سکیم سے سینکڑوں گھرانے مستفید ہونگے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر آباد واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل سے علاقے کے عوام کا صاف پانی کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ مستقل طور پر حل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ تعمیرات کے حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے رٹو یونین استور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سینکڑوں افراد سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل کےلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔رٹو یونین سمیت رحمان آباد آباد یونین اور ضلعے بالا یونین کے افراد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر دیامر استور ڈویژن، صوبائی سیکریٹریز اور مختلف محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آئے ہیں ۔لہٰذا ان کے مسائل حل کرنا بنیادی ترجیح ہے۔ عوام مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔