اہم خبریں

حجاج کیلئے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور

جدہ( اے بی این نیوز        )وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو بھی شامل تھے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حجاج کو خدمات کی فراہمی کیلئے سعودی حکومت کے بہترین تعاون پر شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب کی ضیوف الرحمن کی خدمت کیلئے جدت پسندی خوش آئند ہے۔ حجاج کیلئے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں۔

مزید پڑھیں :چار دن اہم،بڑا بریک تھرو،حکومت مخالف تحریک کیلئے بڑا سیاسی گٹھ جوڑ
مکہ اور مدینہ میں نئے پاکستان ہاؤس سے متعلق مثبت پیش رفت ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی قیادت میں خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار سعودی کمپنیاں عمدہ کام کر رہی ہیں۔ 40 ہزار پرائیویٹ حجاج کے ٹرانسپورٹ معاہدات زیر التوا ہونے پر اظہار تشویش

سعودی وزارت حج نے توقع ظاہر کی ہے کہ حج گروپ آپریٹرز تمام معاہدات اگلے چار روز میں مکمل کریں گے۔ پاکستان کے حج گروپ آپریٹرز اصلاحات کریں اور سعودی ہدایات پر من و عن عمل کریں۔
اگر نجی حج گروپ آپریٹرز کی تاخیر کے باعث انکے حجاج کو زحمت ہوئی تو وزارت ایکشن لے گی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے راہنما رؤف حسن پر حملہ، زخمی ہو گئے

ادھر مکہ مکرمہ میںحج انتظامات کی نگرانی کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی متعدد ملاقاتیں ۔ پاکستان حج مشن کے زیر انتظام عازمین کی رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 109 پروازوں کے ذریعے 26 ہزار 711 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد 6 ہزار 11 عازمین حج کے اولین قافلے مکہ مکرمہ پہنچے۔

پرائیویٹ حج سکیم کے ایک ہزار سے زائد عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔ عازمین حج کی دیکھ بھال اور انتظامات کیلئے 336 معاونین حج سعودی عرب میں تعینات ہیں۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 116 ڈآکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ سعودی عرب میں مصروف عمل ہے۔

گزشتہ 13 دنوں میں راستہ بھولنے والے 42 عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔ عازمین کرام کے 233 بیگز اور 58 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئیں۔ سعودی حکام کے تعاون سے 14 ہزار سے زائد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کروائی گئی۔

متعلقہ خبریں