اب چکن قیمہ پکوڑا سے لطف اٹھائیں

اب چکن قیمہ پکوڑا سے لطف اٹھائیں
چکن قیمہ بنانے کے لیے اجزا:
باریک کٹی چکن 250 گرام
پھینٹے ہوئے انڈے 2 عدد
بیسن 4کھانے کے چمچے
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
کٹی ہر مرچ 2 عدد
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ،
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کٹا ہرا دھنیا حسب ضرورت
چاٹ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
باریک کٹی ہری پیاز آدھا کپ
ترکیب:
اب ان اجزا جس میں بیسن ،بیکنگ پاؤڈرپسی لال مرچ اور ہلدی،نمک، کپ پانی،باریک کٹی چکن،کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرادھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس کرکے 30 منٹ کے لئے رکھ دیں، اب پین میں تیل گرم کرکے اس کو پکوڑے کی شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں، لیجیئے چکن قیمہ پکوڑا تیار ہیں ۔