بھیگے ہوئے بادام کھانے کے حیرت انگیز فوائد

فرنٹیئر ان نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بات سامنے آئی کہ بادام کھانے والے افراد میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح مستحکم رہتی ہے اور یوں ایسے افراد میں امراضِ قلب کا خطرہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔باداموں میں کیونکہ میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کے لئے مددگار ہوتا ہے، تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رات بھر بھگوئے ہوئے بادام صبح نہار منہ کھانے والے افراد میں خالی پیٹ بلڈ گلوکوز لیول نمایاں حد تک بہتر ہو جاتا ہے جس سے ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔بادام توانائی فراہم کرنے کا موثر ذریعہ ہیں، یہ جسم میں حرارت فراہم کرتے ہیں جس سے جسم چست اور توانا رہتا ہے، کاموں کے درمیان سستی اور کاہلی محسوس نہیں ہوتی اور یوں جب انسان ہر کام میں ایکٹو ہوتا ہے تو کئی قسم کی بیماریوں سے بھی وہ دور ہو جاتا ہے۔محققین کے مطابق نہار منہ رات بھر بھگوئے ہوئے بادام کھانا ذیابطیس کا شکار یا پری ڈائیبیٹکس افراد کے لئے بے انتہا فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 8 بھیگے ہوئے بادام کھانا انتہائی مفید ہے۔ صبح 4 بادام نہار منہ اور رات سونے سے پہلے 4 بادام لازمی کھانے چاہیئے اس سے ذیابطیس، امراضِ قلب، کولیسٹرول اور دیگر کئی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔