دھلے مونگ کی دال۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) مونگ کی دال انتہائی غذائیت کا حامل ہو تی ہے،یہ انتہائی زود ہضم اور انسان صحت دوست غذا ہے،آج ہم آپ کو دھلے مونگ کی دال پکانے کا آسان ترین اور مختصر ترین طریقہ بتائیں گے،آپ ،ڈيڑھ پائو دال ،تين چھٹانک گھي ،حسب ذائقہ نمک ،حسب ذائقہ لال مرچيں ،حسب ذائقہ ہلدی ،ايک گانٹھ ادرک ،دو تولہ گرم مصالحہ ،تھوڑی سی پيازلے لیں اور دال پکانے سے کچھ دير پہلے پانی ميں بھگو ديں۔ پھر نمک، مرچ ، پيازاور ہلدی گھی ميں بھون کر دال میں گلنے کے پانی سميت پکا لیں۔ اس کو اگر آپ دیسی گھی کے ساتھ کھائیں تو لذت میں سو گنا اضافہ ہو جائیگا۔