وائٹ چکن تکہ۔۔۔۔۔

اسلام آ باد (اے بی این نیوز) وائٹ چکن تکہ ایک اچھی ڈش ہے جو کہ مرغن بھی ہے اور مزیدار بھی آ پ اس کو پکانے کیلئے
مرغی 4 ٹکڑے،ایک کلو سرکہ،4 کھانے کے چمچ ،پسی ہری مرچ ، 2 کھانے کے چمچ ،سفید مرچ ، ایک چائے کا چمچہ ،کچری پاؤڈر ،ایک چائےکا چمچہ ،گھی ، دو کھانے کے چمچ ،بھونا کٹا زیرہ ، ایک چائے کا چمچہ
پیاز، ایک عدد ،بادام کا پیسٹ ، 2 کھانے کے چمچے ،ادرک لہسن ، 1 کھانے کا چمچہ ،کریم ، 1 پیکٹ لے لیں،اب آپ چکن کے ٹکڑوں کو دھو کر کٹ لگائیں۔ اب اس میں سرکہ نمک، سفید مرچ، پسی ہری مرچ، ادرک لہسن، کچری پاؤڈر اور پگھلا ہوا گھی ڈال کر میری نیٹ کر کے ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ ایک چوتھائی کپ تیل گرم کر کے باریک کٹی ہوئی پیاز اور میری نیٹ چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں۔ آدھا کپ کریم میں بادام کا پیسٹ ملا کر چکن میں مکس کر کے مزید پانچ منٹ تک دم لگائیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔