ہانڈی مرغ مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آ باد (اے بی این نیوز) ہانڈی مرغ مصالحہ بہت مزیدار ڈش ہو تی ہے یہ اتنی چٹخارے دار بنتی ہے کہ جب ٓپ کھائیں گے تو ہمیشہ ہی اس ڈش کو تیار کریں گے،اس کی تیاری کیلئے
مرغی ایک عدد(چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں) ،ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کا چمچ ،لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ ،ٹماٹر دو عدد(باریک کاٹ لیں) ،آئل/گھی آدھا کپ ،دہی چار کھانے کے چمچ ،ہرا دھنیا حسب ضرورت ،لیموں حسب ضرورت ،گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ،ادرک حسب ضرورت ،نمک حسب ذائقہ ،ہری مرچ حسب ضرورت لے لیں ،اب آئل گرم کر یں۔ پیاز فرائی کر کے نکال لیں اور پیس کر ایک طرف رکھ دیں۔ آئل میں مرغی، ادرک، لہسن، لال مرچ، گرم مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔اس کے بعد ٹماٹر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں۔ جب مرغی گل جائے تو بھون لیں۔ دہی اور پیاز ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ ادرک، ہرا دھنیا، لیموں، ہری مرچ اوپر چھڑک دیں، نان کے ساتھ پیش کر یں۔ اور خاب چٹخارے لے لے کر کھائیں۔