طویل عمری کیلئے یہ غذائیں ضرور کھائیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چٹ پٹے کھانے اور مزید پکوانوں کے بارے میں تو ہم آپ کو بتاتے ہی رہتے ہیں آج ہم آپ کو ایسی غذاوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کو صحت مند بھی بنائیں گی اور عمر بھی بڑھائیں گی،قدرت نے انسانوں کو تخلیق کیا تو نہ صرف اس کی ضروریات کا انتظام کیا بلکہ اس کی صحت برقرار رکھنے کے لئے بے شمار نعمتیں بھی مہیا کی ہیں۔طویل عمر پانا قریباً تمام انسانوں کی خواہش ہے ہوتی ہے کہ وہ زیادہ عرصے تک زندہ رہے ۔
اخروٹ، بادام، پستہ اور مونگ پھلیاں دماغی صحت کے لئے سب سے بہترین غذا تصور کی جاتی ہے،ایک سائنسی تحقیق کے مطابق 80 سالہ ضعیف خاتون کے طبی ٹیسٹ مثبت آنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون ہفتے میں پانچ مرتبہ ان خشک میوہ جات کا استعمال کرتی تھی اس طویل عمری کی وجہ خوش میوہ جات کا باقاعدہ استعمال تھی۔
سبزچائے کا باقاعدہ آغاز چین سے ہوا مگر اب یہ بہت سی ثقافتوں کا حصہ بن چکی ہے، اس چائے کی افادیت کے بارے میں عوام میں قدرے کم آگاہی پائی جاتی ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 25 ہزار جاپانی مردوں اور خواتین پر ہونے والے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا روزانہ ایک کپ پینے سے دانتوں کے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
سبز چائے انسانی جسم کے لیے حیرت انگیز حد تک مفید اور کارآمد ہے۔ یہ پیٹ میں جا کر ہاضمہ کا عمل شروع کرتی ہے۔سبز چائے صرف کھانا ہضم کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی بلکہ دانتوں کے لیے بھی مفید ہے ۔

مچھلی ،انسانی صحت کے لئے مچھلی کا گوشت بہت ہی مفید ہے اس میں اومیگا تھری پایا جاتا ہے جو دل کی صحت کے لئے بہت کارآمد سمجھا جاتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کا تیل امراض قلب کی شرح بہت حد تک کم کر سکتا ہے، وزن کم کرنے میں مچھلی کا تیل بہت مفید ہوتا ہے۔مچھلی کے تیل میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے ورزش کے دوران وزن کم کرنے میں کافی مدد ملتی ہے، ورزش کے ساتھ اگر مچھلی کا تیل اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرلیا جائے تو وزن کم کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے روزانہ استعمال سے عمربڑھتی ہے اور جسم موزی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔
لہسن ،قوت مدافعت بڑھانے اور کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے لئے لہسن بہت کارآمد سمجھا جاتا ہے،اس میں موجود ایلیسن نامی کیمیائی مادے جسم میں موجود کینسر کے خلیوں کی افزائش میں کمی کر دیتے ہیں۔
لہسن سن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دانت اور مسوڑوں میں درد کے وقت اس کا استعمال کافی مفید ہے،ایک تحقیق کے مطابق لہسن کھانا بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاتا ہے جبکہ لہسن کھانے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے، جس کے نتیجے میں امراض قلب یا فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔