مزیدار چکن کارن سوپ گھر پر بنائیں

اسلام آباد( اے بی این نیوز) موسمِ سرما میں سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے چکن کارن سوپ ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔بجٹ میں رہتے ہوئے بھی لطف اندوز ہواجاسکتا ہے،مزیدار اور فوری تیار ہونیوالا یہ چکن کارن سوپ ذیل میں دی گئی ترکیب سے بنائیں،چکن کارن سوپ کی ترکیب،40 گرام مکھن، 1 درمیانی پیاز باریک کٹی ہوئی، 800 گرام کارن، 4 کپ چکن کی یخنی، نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ، 2 کپ پانی، 2 کپ ریشے ہوئی چکن اور 3/4 کپ کریم درمیانی آنچ پر ایک بڑے سوس پین میں مکھن گرم کریں،اس میں پیاز شامل کرکے اس کو نرم ہونے تک پکائیں۔اب اس میں اُبلے کارن، چکن، چکن کی یخنی اور پانی شامل کریں اور اُبال آنے تک پکائیں,20 منٹ کے بعد اس میں نمک، کالی مرچ اور کریم شامل کریں اور 5 منٹ مزید پکائیں۔گرما گرم چکن کارن سوپ کا ٹوسٹڈ بریڈ کے ساتھ لطف اٹھائیں۔