لاہور(نیوزڈیسک)بجلی بلوں میں اضافی چارجز وصولی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نےاضافی چارجز وصولی سے روک دیا،عدالت نے درخواستیں نیپرا کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔نیپرا عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں بجلی بلوں کے ایشوز پر فیصلہ کرے، عدالت نے نیپرا کو احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے محمد حسین ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصولی کالعدم قرار دی، موقف میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود دوبارہ بجلی بلوں میں اضافی چارجز بھیج دیئے گئے، بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی میٹر کاٹے جانے کا خدشہ ہے، عدالت بجلی بلوں میں اضافی چارجز وصولی روکنے کا حکم دے استدعا۔