لاہور ( اے بی این نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری گلبرگ لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی، تاہم ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:اختلافات بھلا کر مسائل کا مقابلہ کریں، بلاول بھٹو کا اہم پیغام















