اہم خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،کاروباری حجم ہفتے کی کم ترین سطح پر رہا

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں آج 11 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 9 کروڑ روپے رہی۔
کاروبار کا مثبت دن رہا، تاہم کاروباری حجم ہفتے کی کم ترین سطح پر رہا۔پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس بھی کاروباری دن میں 251 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جو انڈیکس کی کاروباری ہفتے میں کم ترین رینج ہے۔بینچ مارک 100 انڈیکس 177 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 716 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 کروڑ روپے کم ہو کر 6 ہزار 489 ارب روپے ہے۔

متعلقہ خبریں