اہم خبریں

نو مئی مقدمہ ،شاہ محمود قریشی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے واقعے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے تھانہ شادمان میں درج نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا اعلان کیا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوسری جانب، اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں