اہم خبریں

اسلام آباد،خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ،یومیہ 300 سے زائد مقدمات دائر

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ منشیات اور بے روزگاری کے باعث طلاق اور خلع کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے، فیملی کورٹس میں مقدمات کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیملی کورٹس میں یومیہ 300سے زائد مقدمات دائر ہونے لگے ہیں جبکہ خلع/ نان نفقہ کے اوسطاً 38کیسز فی گھنٹہ دائر ہونے لگے، امسال خلع کے کیسز کی تعداد تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی، وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

متعلقہ خبریں