اہم خبریں

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا

کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے عملے نے بتایا کہ آگ تجارتی ہال کے اوپر عمارت کی چوتھی منزل پر لگی۔دو دن کی تعطیل کے بعد آج کاروباری ہفتے کے بازار کا پہلا تجارتی دن ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ فی الحال عمارت میں کسی شخص کی موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔وہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا،وجوہات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں